کیرون پولارڈ کائونٹی کرکٹ میں آنے کیلئے تیار

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے کیرون پولارڈ انگلش کائونٹی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کیلئے پر تولنے لگے ہیں، 35 سالہ پولارڈ کو گزشتہ ماہ کے آغاز میں لندن سپریٹ کی ٹیم نے دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کیلئے ڈرافٹ میں منتخب کیا تھا کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ تقریباً تمام ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کو دستیاب ہونگے، ادھر یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پولارڈ 2011 کے بعد پہلی بار کائونٹی کرکٹ میں بھی واپسی کی تیاریاں کر رہے ہیں اور رواں سال ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کا حصہ ہونگے، کرکٹ کی ایک ویب سائٹ کے مطابق کیرون پولارڈ کے ساتھ معاہدے کیلئے اس وقت دو کائونٹیز متحرک ہیں ان میں سرے سرفہرست ہے یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے مقابلے پچیس مئی سے شروع ہونگے، پولارڈ 2010-11 میں انگلش کائونٹی سمرسیٹ کے ساتھ دو سیزن کھیل چکے ہیں ۔

تعارف: newseditor