سائوتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپین شپ نیپال میں ہو گی

سائوتھ ایشن روپ سکیپنگ فیڈریشن کے  زیر اہتمام سائوتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپین شپ روواں سال جولائی میں نیپال میں کھیلی جائے گی۔  پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے سائوتھ ایشن روپ سکیپنگ فیڈریشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا۔ اجلاس آن لائن منعقد ہوا جس میں سائوتھ ایشیا ممالک کے ممبران نے آن لائن شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں اور سیکرٹری جنرل شارک صدیقی نے کی۔ اجلاس میں عالمی انٹر سکول روپ سکیپنگ چیمپین شپ اور سائوتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپین شپ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی انٹر سکول روپ سکیپنگ چیمپین شپ جون میں اٹلی میں منعقد ہوگی۔ جس میں دنیا بھر سے سکولوں کے طلبا و طالبات حصہ لیں گی جبکہ سائوتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپین شپ جولائی میں نیپال میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان سمیت بھارت، بنگلہ دیش، مالدیپ، بھوٹان، میزبان نیپال،  سری لنکا اور افغانستان کی ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  کھلاڑیوں کے چنائو کے سلسلہ میں ٹرائلز آئندہ ماہ مئی منعقد ہونگے۔

تعارف: newseditor