چین میں ہونے والی ایشین گیمز کو ملتوی کر دیا گیا

رواں سال ستمبر میں چین میں ہونے والی ایشین گیمز کو ملتوی کر دیا گیا ہے، گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ یہ گیمز 10 ستمبر سے 25 ستمبر تک ہینگ زو میں شیڈول تھیں۔چینی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر منتظمین کی جانب ایشین گیمز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کامن ویلتھ اور ایشین گیمز کی تیاریوں کے لیے پاکستانی ایتھلیٹس کے مختلف کیمپس اسلام آباد ، لاہور سمیت دوسرے شہروں میں جاری ہیں۔ادھر اولمپک کونسل آف ایشیا نے بھی ایشین گیمز کو ملتوی کرنے کی تصدیق کردی ہے۔او سی اے کاکہنا ہے کہ اس حوالے سے ایگزیکٹو بورڈ، ایشین گیمز کمیٹی اور چینی حکام نے باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا، گیمز میں شرکا کی تعداد اور وبا کی صورتحال کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔اولمپک کونسل آف ایشیا کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز کی نئی ناریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔او سی اے کے مطابق دسمبر میں چین میں ہونیوالے ایشین یوتھ گیمز کو مکمل طور پر منسوخ کردیا گیا جب کہ ایشین یوتھ گیمز 2021 کو پہلے ہی ایک سال کیلئے ملتوی کیا جاچکا تھا، اب ایشین یوتھ گیمز 2025 میں تاشقند میں ہوں گے۔

تعارف: newseditor