تیونس سے تعلق رکھنے والی ٹینس کی خاتون کھلاڑی اونس جبیر نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں نئی تاریخ رقم کردی، اونس جبیر ٹورنامنٹ کے ایونٹ تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی افریقی کھلاڑی بن گئی ہیں، ستائیس سالہ اونس جبیر نے سیمی فائنل مقابلے میں روس کی کھلاڑی ایکٹرینا الیگزینڈووا کو چھ دو اور چھ تین سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی، فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے بعد اونس جبیر کا کہنا تھا کہ یہ میرے لئے بہت خوشی کی بات ہے کہ میں ایک بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ہوں ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہو گی کہ فائنل میں بھی کامیابی حاصل کروں ان کا کہنا تھا کہ اب تک کھیلے گئے تمام میچوں میں اپنی فٹنس اور کارکردگی سے مطمئن ہوں اور مستقبل میں اچھی کارکردگی کیلئے پرامید ہوں۔