جوفرا آرچر ایکشن میں آنے کیلئے تیار

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر جوفرا آرچر پرامید ہیں کہ وہ رواں ماں کے اختتام تک انگلش کرکٹ ٹیم میں واپس آجائیں گے، ستائیس سالہ جوفرا آرچر کہنی کی تکلیف کے باعث گزشتہ سال مارچ کے بعد سے ٹیم سے باہر ہیں اور اس دوران ان کی کہنی کے تین آپریشنز بھی ہو چکے ہیں ، جوفرا آرچر دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران ٹیم کے ساتھ تھے اس دوران وہ فٹنس حاصل کرنے کیلئے ٹیم کے ساتھ نیٹ میں ہلکی پھلکی بائولنگ بھی کراتے رہے، فٹنس مسائل کی وجہ سے وہ جاری آئی پی ایل میں بھی ممبئی انڈینز کی جانب سے نہ کھیل سکے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ پرامید ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں اپنی کائونٹی سسیکس کی جانب سے چھبیس مئی کو ان ایکشن ہونگے ، ان کا کہنا ہے کہ جب آپ کی کہنی کے بار بار آپریشنز ہوں تو آپ کے دماغ میں یہ بات ضرور آتی ہے کہ پتہ نہیں اب میں دوبارہ کرکٹ کھیل سکوں گا یا نہیں، جوفرا آرچر کا ماننا ہے کہ ایک وقت تو انہیں ایسا بھی لگا تھا کہ شاید ان کا انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ سینٹرل کنٹریکٹ ختم کردیا جائے گا۔

error: Content is protected !!