راشد خان  اپنی مرحومہ والدہ کی یاد میں جذباتی ہوگئے

افغان کرکٹر راشد خان ماں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی مرحومہ والدہ کی یاد میں جذباتی ہوگئے۔راشد خان نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی والدہ کی قبر پر فاتحہ پڑھ رہے ہیں۔ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے راشد خان نے جذباتی انداز میں لکھا کہ پیاری امی! کیا آپ واپس آکر کچھ دیر ٹھہر سکتی ہیں؟، میں آپ کی آواز سننا چاہتا ہوں اور آپ کو مسکراتا دیکھنا چاہتا ہوں۔راشد خان نے لکھا کہ میں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں، آپ کو کبھی جانے نہیں دینا چاہتا ہوں اور آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں آپ سے کتنا پیار کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو یاد رکھنا آسان ہے، میں یہ ہر روز کرتا ہوں لیکن آپ کی کمی دل کا درد ہے جو کبھی دور نہیں ہوتا ہے۔

تعارف: newseditor