ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کھانے والی پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

ایشیا کپ میں شرکت کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم کے ہمراہ کھلاڑی لاہور ایئرپورٹ پہنچے، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیزراجہ بھی کھلاڑیوں کےساتھ تھے۔

 

لیگ سپنر عثمان قادر، آصف علی اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی ائیرپورٹ آمد پر موجودلوگوں نے پاکستان زندہ باد کےنعرے لگائے۔قومی کھلاڑیوں کوویلکم کرنے کیلئے انکے اہلخانہ بھی موجودتھے، قومی ٹیم کو ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

error: Content is protected !!