میکسیکو کے باکسر کینیلو الواریز کو اپنے حریف روس کے ڈمتری بائیول کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، اکتیس سال کینیلو الواریز جو سپر میڈل ویٹ چیمپئن ہیں کی 61 مقابلوں میں دوسری شکست ہے، دوسری جانب اکتیس سالہ دمتری بائیول جنہیں اس مقابلے میں پوائنٹس کی بنیاد پر کامیابی ملی ہے نے اپنی جیت کے سلسلے کو بیس تک دراز کرلیا ہے، تینوں ججز نے دمتری بائیول کو 115-113 سے کامیاب قرار دیا، اپنی کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دمتری بائیول کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ ایک بڑا مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہو گیا ہوں ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کینیلو الورایز سخت حریف ہے اور اسے شکست دینے کیلئے مجھے بہت زیادہ محنت کرنا پڑی ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک آپ کو اپنے آپ پر اعتماد نہیں ہوگا اس وقت تک کامیابی حاصل کرنا مشکل رہے گا، مجھے خود پر اپنی کوچنگ ٹیم پر اعتماد ہے ان کا کہنا ہے کہ اس مقابلے کیلئے بھرپور تیار ی کی تھی اور اس کا پھل مجھے مل گیا ہے آئندہ مقابلوں میں بھی اس جیت کے تسلسل کو جاری رکھوں گا۔