میڈرڈ اوپن، خواتین کا ٹائٹل اونس جبیر نے جیت کر نئی تاریخ رقم کردی

تیونس سے تعلق رکھنے والی ٹینس کھلاڑی اونس جبیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں اپنی حریف امریکی کھلاڑی جسیکا پیگولا کو شکست دیکر ٹائنل اپنے نام کرلیا ہے، ٹینس کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کا ٹائٹل کسی عرب افریقی خاتون نے جیتا ہے، ستائیس سالہ اونس جبیر نے جسیکا کو سخت مقابلے کے بعد سات پانچ، صفر چھ اور چھ دو سے شکست دی، یہ اونس جبیر کا دوسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے اس سے قبل گزشتہ سال انہوں نے برمنگھم ٹائٹل جیتا تھا ، اونس جبیر پہلی عرب ٹینس کھلاڑی بھی ہیں جو خواتین کی عالمی درجہ بندی میں ٹاپ ٹین میں شامل ہوئیں اپنی اس کامیابی کے حوالے سے میچ کے اختتام پر اونس جبیر کا کہنا تھا کہ کامیابی حاصل کرنے کی خوشی کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ میرے لئے بہت شاندار رہا ہے اور یہاں پر کامیابیوں سے مجھے ایک نیا اعتماد ملا ہے، ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی اپنی اس شاندار کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے مزید کامیابیاں سمیٹوں گی۔

error: Content is protected !!