اڈانی گروپ نے یو اے ای ٹی ٹونٹی لیگ میں فرنچائز حاصل کر لی اڈانی اسپورٹس لائن اور UAEکی T20 لیگ کے درمیان فرنچائز ڈیل پر دستخط ہوگئے۔یو اے ای ٹی ٹونٹی لیگ ایمریٹس کرکٹ بورڈ کی منظور شدہ پروفیشنل T20 لیگ ہےمتحدہ عرب امارات، د بئی، 9 مئی 2022:معروف کاروباری گروپ اڈانی گروپ کے ذیلی ادارے اڈانی اسپورٹس لائن نے UAE کی فلیگ شپ T20 لیگ میں فرنچائز کے مالکانہ حقوق حاصل کرکے فرنچائز کرکٹ میں ایک تاریخی قدم رکھا دیا۔امارات کرکٹ بورڈ کی طرف سے لائسنس یافتہ، یو اے ای T20 لیگ ایک سالانہ ایونٹ ہے جس میں چھ فرنچائز ٹیمیں 34 میچوں کے ایونٹ میں حصہ لیں گی۔ کرکٹ کھیلنے والے تمام ممالک کے مشہور کھلاڑیوں کی مختلف ٹیموںمیں شمولیت متوقع ہے ۔اس کے علاوہ یہ لیگ نوجوان کرکٹرز کو ایک نیا پلیٹ فار م مہیا کرے گی۔ اڈانی اسپورٹس لائن کی طرف سے بیرون ملک کرکٹ کے حوالے سے یہ پہلا بڑا اقدام ہوگاجو کرکٹ کے فروغ میںسنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور جس سے شائقین کرکٹ کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملے گا UAE کی T20 لیگ کے چیئرمین خالد الزرونی نے کہا؛ "یہ ہمارے لیے فخر کا لمحہ ہے کہ ہم بطور فرنچائز ٹیم کے مالک کے طور پر UAE کی T20 لیگ کے ساتھ اڈانی گروپ کی وابستگی کا اعلان کر رہے ہیں۔ یہ حصول کارپوریٹس گروپ میں بالکل فٹ بیٹھتا ہے جنہوں نے لیگ میں فرنچائز ٹیم کے حقوق پہلے ہی حاصل کر لیے ہیں۔ اڈانی گروپ کا اعتماد لیگ کے لیے اچھا ہے اور ہم ان کی کاروباری ذہانت سے فائدہ اٹھانے اور اپنی لیگ کو کامیاب بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں اور بین الاقوامی معیار کے لیگ کے انعقاد کے لئے پر امید ہیں ۔
پراناو اڈانی، ڈائریکٹر، اڈانی اسپورٹس لائن نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔
"ہم UAET20 لیگ کا حصہ بننے کے لیے پرجوش ہیں، "یو اے ای کرکٹ سے محبت کرنے والے کئی ممالک کا ایک حیرت انگیز امتزاج ہے۔ یہ کرکٹ کی نمائش کو بڑھانے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے کیونکہ یہ کھیل تیزی سے عالمی سطح پر مقبول ہو رہا ہے اور ہماری موجودگی اڈانی برانڈ کے لیے بھی ایک بہترین بنیاد ہے جو کہ باکسنگ اور کبڈی جیسی لیگوں کے ذریعے ہندوستان میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور ہماری ہمیشہ کوشش رہی کہ تمام کھیلو ں کے فروغ کے لئے کام کیا جائے تاکہ ان کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا جا سکے۔
ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکرٹری مبشر عثمانی نے کہا۔ "ہمیں اپنی فرنچائز ٹیم کے مالک کے طور پر ایشیا کے سرکردہ کارپوریٹس میں سے ایک اور اہم کاروباری گروپ کی شمولیت سے بے حد خوشی ہے۔ اس سے یو اے ای ٹی ٹونٹی لیگ کی مقبولیت اور اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے معروف کاروباری اداروں کی شمولیت خوش آئندہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ ایسوسی ایشن اڈانی گروپ اور لیگ دونوں کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوگی۔ UAE کی T20 لیگ میں عالمی کرکٹ کے بہترین اور مشہور کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی اورنئے آنے والے کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم اور بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کے مواقع فراہم کرئے گی ۔
اڈانی گروپ احمد آباد، انڈیا میں ہیڈ کوارٹر، اڈانی گروپ ہندوستان میںبہترین کاروباروں کا سب سے بڑا اور تیزی سے ترقی کرنے والا پورٹ فولیو کا حامل ہے جو لاجسٹک (سمندری بندرگاہیں، ہوائی اڈے، لاجسٹک، شپنگ اور ریل)، وسائل، بجلی کی پیداوار اور تقسیم، قابل تجدید توانائی، گیس اور انفراسٹرکچر، ایگرو (اجناس، خوردنی تیل، کھانے کی مصنوعات، کولڈ سٹوریج اور اناج سائلوس)، ریئل اسٹیٹ، پبلک ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر، کنزیومر فنانس اینڈ ڈیفنس، اور دیگر شعبے۔ اڈانی اپنی کامیابی اور قائدانہ حیثیت کا مرہون منت ہے اس کے بنیادی فلسفہ ’قوم کی تعمیر‘ اور ’اچھائی کے ساتھ ترقی‘ – پائیدار ترقی کے لیے ایک رہنما اصول۔ یہ گروپ پائیداری، تنوع اور مشترکہ اقدار کے اصولوں پر مبنی اپنے CSR پروگراموں کے ذریعے ماحولیات کے تحفظ اور کمیونٹیز کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ مزید معلومات www.adani.com پردیکھی جا سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ UAE کی T20 لیگ ایک پیشہ ور فرنچائز پر مبنی T20 فارمیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 6 فرنچائز ٹیمیں 34 میچوں کے ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔ UAE کی T20 لیگ بین القوامی لیگز میں ایک اچھا اضافہ ہے جس میں معروف کاروباری ادارے جی ایم آر ، کیپیٹل لانسر ، ریلائنس اور کیپری گلوبل ایک ایک ٹیم مالکانہ حقوق حاصل کر چکے ہیں ۔