قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کشمیر پریمیئر لیگ سے منسلک ہوگئے انہیں اہم عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔چیف ایگزیکٹو کشمیرپریمیئر لیگ نے میڈیا کو بتایا کہ سابق قومی کپتان راشد لطیف کشمیرپریمیئر لیگ سے منسلک ہوگئے ہیں اور وہ ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کی ذمہ داری نبھائیں گے،راشد لطیف کیساتھ کئی کرکٹرز بھی کچھ دنوں میں کے پی ایل کاحصہ ہونگے صدر کے پی ایل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ راشد لطیف اپنے تجربے کے باعث کے پی ایل کو شہرت کی بلندیوں پر کے جائیں گے۔
راشد لطیف نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کے پی ایل پاکستان کی دوسری بڑی لیگ ہے، پاکستان میں کرکٹ کا جنون ہے خاص طور آزاد کشمیر میں، راشد لطیف نے اس امید کا اظہار کیا کہ آزاد کشمیر کے کھلاڑی جنہوں نے پی سی بی کے زیر اہتمام ٹرائلز دئیے ان کے لئے اپنی کارکردگی دکھانے کا یہ سہنری موقع ہے۔واضح رہے کہ کشمیرپریمیئر لیگ کا دوسرا ایڈیشن اگست میں کھیلاجائیگا، راولا کوٹ ہاکس پہلے ایڈیشن کی فاتح ہے، جس نے مظفر آباد ٹائیگرز کو شکست دے کر کے پی ایل کی پہلی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔