کائونٹی چیمپئن شپ، گیلمورگن نے لیسٹر شائر کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی

جاری انگلش کائونٹی چیمپئن شپ میں گیلمورگن کائونٹی نے اپنی دوسری جیت حاصل کرتے ہوئے لیسٹر شائر کائونٹی کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی، لیسٹر شائر کائونٹی نے پہلی اننگز میں 320 رنز بنائے تھے جس میں پٹیل کے 87 رنز نمایا تھے جس کے جواب میں گیلمورگن کی ٹیم نے 437 رنز بنائے جس میں کارلسن کے 91 رنز نمایاں تھے ، دوسری اننگز میں لیسٹر شائر کی ٹیم 266 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی اور گیلمورگن کی ٹیم کو جیت کیلئے 150 رنز کا ہدف ملا جو اس نے چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا، جہاں گیلمورگن کی ٹیم نے سیزن میں اپنی دوسری جیت حاصل کی ہے وہاں یہ لیسٹر شائر کی مسلسل تیسری شکست بھی ہے۔

تعارف: newseditor