پاکستان کی پہلی فلم بنانے کے لیے ابتدائی کام شروع

کھلاڑیوں کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے محکمہ کھیل اور امور نوجوانان نے کھیلوں پر پاکستان کی پہلی فلم بنانے کے لیے ابتدائی کام شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس کی صدارت ڈی جی سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے کی، اجلاس میں ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن، اقبال شاہد اور دیگر متعلقہ حلقوں نے شرکت کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے کھیلوں پر پہلی فلم بنانے کا مقصد کھلاڑیوں کی کامیابیوں کو اجاگر کرنا اور ملک بھر کی نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ جاوید چوہان نے مزید کہا کہ فلم پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے بنائی جائے گی اور پرائیویٹ سیکٹر کا تعاون کھیلوں کی ترقی میں کلیدی ثابت ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فلم کھلاڑیوں کی محنت اور کامیابیوں پر مبنی ہو گی جب کہ محکمہ نے فلم کی تیاری پر ابتدائی کام شروع کر دیا ہے۔جاوید چوہان نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے اور فلموں جیسے میڈیم کی مدد سے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا اور لانا ضروری ہے۔

error: Content is protected !!