اوور 60 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ویٹرنز ٹیم تیار

اوور 60 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ویٹرنز ٹیم تیار ہوگئی۔صدر پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق اوور 60 کرکٹ ورلڈ کپ رواں برس آسٹریلیا میں کھیلاجائے گا۔صدر پی وی سی اے کے مطابق اوور 60 کرکٹ ورلڈ کپ 2 سے 15 ستمبر تک برسبین میں ہوگا۔آسٹریلیا میں ہونے والے اس ایونٹ میں دنیا بھر سے 12 ٹیمیں شریک ہوں گی۔میزبان آسٹریلیا کے ساتھ دیگر ٹیموں میں نیوزی لینڈ، بھارت، پاکستان، سری لنکا، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا، زمبابوے، امریکا اور کینیڈا شامل ہیں۔

error: Content is protected !!