ٹینس پلیئر آئیگا سیویٹیک نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

عالمی نمبر ون خاتون ٹینس کھلاڑی آئیگا سیویٹیک نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں اپنی حریف بیلو روس کی کھلاڑی وکٹوریہ ازرینکا کو شکست دیکر نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے، آئیگا سویٹیک 2000 کے بعد پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں جنہوں نے مسلسل 25 میچ جیت لئے ہیں، پولیس کی کھلاڑی آئیگا نے اپنی حریف کو با آسانی چھ چار اور چھ ایک سے شکست دی۔

 

اس سے قبل یہ منفرد ریکارڈ وینس ولیمز، سرینا ولیمز، جسٹن ہینن، آزرینکا، راجر فیڈرر، رافیل نڈال، نووک ڈچکووچ اور اینڈی مرے حاصل کرچکے ہیں، رواں ماہ کی بیس تاریخ کو شروع ہونے والے فرنچ اوپن گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ میں آئیگا سویٹیک جیت کیلئے فیورٹ قرار دی جا رہی ہیں اگر وہ فرنچ اوپن جیتنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو یہ ان کے کیریئر کا دوسرا گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ہوگا۔

تعارف: newseditor