آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے۔آسٹریلوی کرکٹ ویب سائٹ کی ایک خبر کے مطابق آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز فٹنس کے مسائل سے دوچار ہیں۔کرکٹ ویب سائٹ کا اپنی خبر میں کہنا ہے کہ پیٹ کمنز آرام کیلئے سڈنی واپس آ رہے ہیں ۔کمنز فٹنس دورہ سری لنکا سے قبل فٹ ہونے کے لیے پر امید ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلین ٹیسٹ ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز نے کی اور سیریز اپنے نام کی تھی