انگلش پریمیئر لیگ، ٹوٹنہم نے آرسنل کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

جاری انگلش پریمیئر لیگ میں ٹوٹنہم نے روایتی حریف آرسنل کو شکست دیکر اس پر دبائو بڑھا دیا ہے، آرسنل کی ٹیم اس میچ میں کامیابی حاصل کرکے باآسانی لاسٹ فور ٹیموں میں جگہ بنا سکتے تھے مگر ٹوٹنہم کی ٹیم نے اپنے ہوم گرائونڈ پر آرسنل کی ٹیم کو تین صفر سے شکست دیکر اس کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے مقابلے کا آغاز انتہائی تیز رفتاری سے ہوا اور میچ کے 22 ویں منٹ میں ٹوٹنہم کے ہیری کین نے گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جبکہ ہاف ٹائم سے کچھ لمحے پہلے روڈریگو نے خوبصورت ہیڈ کے ذریعے گیند کو جال میں پھینک برتری کو ڈبل کردیا

 

 

آرسنل ٹیم کے راب ہولڈنگ کو فائول کرنے پر دوسرا ییلو کارڈ دکھا کر باہر کردیا گیا جس کے بعد ٹیم کو دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا اور اس دوران سن ہیون مین نے اپنی ٹیم ٹوٹنہم کی جانب سے گول کرکے مقابلہ تین صفر کردیا جو فائنل وسل تک برقرار رکھا۔

تعارف: newseditor