آئی ایل ٹی 20 کی ہرٹیم بہترین ہے، وقار یونس

پاکستان کے سابق بالر وقار یونس نے کہا ہے کہ آئی ایل ٹی 20 میں کانٹے کے مقابلے ہورہے ہیں ۔ اور کسی بھی ٹیم بارے نہیں کہا جاسکتا کہ وہ یہ ٹورنامنٹ جیتے گی ۔ ہر ٹیم اچھا مقابلہ کررہی ہے اور شائقین کرکٹ کو اچھا کھیل دیکھنے کو مل رہا ہے۔

 

 

وقار یونس کے مطابق بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ مقامی کھلاڑی بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ یواے ای کی آفیشل کرکٹ لیگ آئی ایل ٹی 20 کا آغاز 13 جنوری 2023 سے ہوا تھا جس کا فائنل 12 فروری 2023 کو دبئی میں کھیلا جائے گا ۔

 

 

ٹورنامنٹ کے لئے مقابلے متحدہ عرب امارات کے 3 شہروں ابوظبی ، دبئی اور شارجہ میں ہورہے ہیں ۔ آئی ایل ٹی 20 کی ٹرافی کے لئے 6 ٹیمیں میدان میں اتری ہیں ۔ جن کے درمیان 34 مقابلے ہونا ہے۔

error: Content is protected !!