بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے بلے باز مشفیق الرحیم نے پہلے پانچ ہزار رنز مکمل کرنے کی دوڑ میں تمیم اقبال کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، مشقیق الرحیم اب بنگلہ دیش کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں یہ اعزاز انہوں نے سری لنکا کیخلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز حاصل کیا، تمیم اقبال جو میچ کے تیسرے روز ان فٹ ہونے کی وجہ سے 133 پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے تھے اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 4981 رنز سکور کر چکے ہیں ، مشفیق الرحیم جنہوں نے اپنا ٹیسٹ کیریئر 2005 میں شروع کیا تھا اب تک بنگلہ دیش کی جانب سے 81 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں جبکہ انہیں بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہے، مشفیق الرحیم نے اپنے ایک ہزار رنز صرف بیس ٹیسٹ میچوں میں مکمل کرلئے تھے ۔