پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز آصف علی کے ہاں ننھی پری کی آمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز آصف علی کے ہاں ننھی پری کی آمد پر آل رانڈر شاداب خان نے مبارکباد دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے آصف علی کی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔شاداب خان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ آصف علی اور بھابھی کو بیٹی کی پیدائش پر مبارک ہو۔ اللہ نے رحمت سے نوازا ہے۔ اللہ میری بھتیجی کو صحت، تندرستی اور خوشیوں بھر لمبی زندگی دے۔خیال رہے کہ مئی 2019 میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی کی کمسن بیٹی نور فاطمہ کا امریکا میں بیماری کے باعث انتقال ہو گیا تھا۔

تعارف: newseditor