سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے کراچی پہنچ گئی

سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے کراچی پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی پہنچنے پر سری لنکن سکواڈ کے تمام ممبرز کے کوویڈ ٹیسٹ کیے گئے، پاکستان اور سری لنکا کی ٹیم 21 مئی سے ساؤتھ اینڈ کلب میں ٹریننگ کرینگی، سکواڈ میں 14 کھلاڑی اور 8 آفیشلز شامل ہیں۔

 

ٹی 20 سیریز کے میچز 26، 24 اور 28 مئی کو کھیلے جائینگے جس کے بعد ون ڈے سیریز بھی کراچی میں ہی شیڈول ہے۔اس سے قبل سال 2005 میں سری لنکن ویمنز ٹیم ایشیا کپ کیلئے کراچی آئی تھی، پہلا موقع ہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے اور ٹی 20 سیریز پاکستان میں ہو رہی ہے۔

 

error: Content is protected !!