سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ٹرائلز25 مئی سے شروع ہوں گے

دو روزہ سی سی اے ٹورنامنٹس کے لیے ملک بھر کی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اوپن ٹرائلز کا آغاز 25 مئی کی صبح 7 بجے سے ہوگا۔ اس حوالے سے ٹرائلز کا مکمل شیڈول یہاں دستیاب ہے۔

ان ٹرائلز کی نگرانی چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ہیڈ کوچز کے علاوہ ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹرز کریں گے۔

ان ٹرائلز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں میں شامل کیا جائے گا، جہاں بہتر کارکردگی کی بنیاد پر وہ آئندہ ڈومیسٹک سیزن میں اپنی کرکٹ ایسوسی ایشن کی نمائندگی کے بھی اہل ہوں گے۔

تعارف: newseditor