قومی ٹیم کے مایہ ناز اوپنر سعید انور کے بھارتی بالنگ اٹیک کو تباہ کرنے اور بھارت کے شہر چنئی میں ون ڈے کرکٹ کی اس وقت کی بہترین اننگز کھیلنے کے 25 برس مکمل ہوگئے ہیں ۔ سٹائلش بلے باز کی 194 رنز کی ناقابل شکست اننگز ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب ایک اننگز میں 150 سے زیادہ رنز بنانا مشکل تھا حالانکہ اس وقت فارمیٹ میں 60 اوورز ہوتے تھے اور یہی وجہ ہے کہ یہ ریکارڈ بارہ 12 سال سے زائد عرصے تک قائم رہا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کی ابتدائی وکٹ گنوائی جب بورڈ پر 8 رنز پر تھے لیکن سعید انور نے بیٹنگ لائن کی قیادت کی اور صرف 146 گیندوں پر 22 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 194 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 327 رنز بنائے۔