ویمن کرکٹرز نے سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے تیاریاں شروع کردیں

پاکستان اور سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان وائٹ بال سیریز کا آغاز چوبیس مئی سے کراچی میں ہوگا قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلئے تیاریاں کا آغاز کردیا ہے اور ہفتہ کے روز قومی ویمن کرکٹرز نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا اس موقع پر قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیوڈ ہیمپ بھی موجود تھے جبکہ اسسٹنٹ کوچ وقار اورکزئی اور بائولنگ کوچ سلیم جعفر بھی موجود تھے، قومی کرکٹرز نے ٹریننگ سیشن کے دوران رننگ، فیلڈنگ بیٹنگ اور بائولنگ پریکٹس کی، یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر رکھا ہے، دورے پر آئی سری لنکن ویمن کرکٹرز نے بھی گزشتہ روز کراچی میں نیٹ پریکٹس کی۔

تعارف: newseditor