پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے زندگی کی 35 بہاریں دیکھ لیں، سرفراز احمد 22 مئی 1987 کو کراچی میں پیدا ہوئے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے اب تک کھیلے گئے 49 ٹیسٹ میچوں کی 86 اننگز میں تیرہ مرتبہ ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے 36.39 کی اوسط سے 2657 رنز سکور کئے جس میں ان کا بہترین سکور 112 رنز ہے سرفراز احمد نے اب تک تین سنچریاں، اٹھارہ نصف سنچریاں سکور کر رکھی ہیں، سرفراز احمد نے کھیلے گئے 117 ون ڈے میچوں کی 91 اننگز میں 22 مرتبہ ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے 33.55 کی اوسط سے 2315 رنز بنائے جس میں ان کا بہترین سکور 105 رنز ہے سرفراز احمد ایک روزہ میچوں میں دو سنچریاں اور گیارہ نصف سنچریاں سکور کرچکے ہیں، سرفراز احمد نے پاکستان کی جانب سے کھیلے گئے 61 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی 42 اننگز میں بارہ مرتبہ ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے 27.26 کی اوسط سے 818 رنز سکور کئے ہیں جس میں ان کا بہترین سکور 89 رنز ناٹ آئوٹ ہے انہوں نے اب تک ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں تین نصف سنچریاں سکور کی ہیں