ویٹرن میموریل آل پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے ٹرائلز کا اعلان

فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے ویٹرن میموریل آل پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے ٹرائلز کا اعلان کر دیا،ایونٹ میں شرکت کیلئے اسلام آباد ٹیم کا انتخاب ٹرائلز کے ذریعے ہوگا۔اس حوالے سے فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اوج ظہور نے کہا ہے کہ ایونٹ کیلئے ٹیموں کا انتخاب ٹرائل کے ذریعے کیا جائے گا، ٹرائلز 23مئی کو ایف سکس باسکٹ بال کورٹ میں منعقد ہوں گے ،ایونٹ کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ بھی اسی وینیو پر منعقد ہو گا،   ویٹرن میموریل آل پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 30مئی سے 4جون تک لیاقت جمنازیم سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہو گا، ایونٹ میں پاکستان باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے ساتھ منسلک تمام یونٹس شریک ہوں گے ۔ جنرل سیکرٹری فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن اوج ظہور نے سی ڈی اے اور سپورٹس بورڈ کا ایونٹ کے انعقاد کیلئے تعاون پر شکرہ ادا کیا ہے ۔

تعارف: newseditor