ومبلڈن اوپن، ثانیہ مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

کیرئر کا آخری ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کھیلنے والی ثانیہ مرزا پہلی بار مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ٹینس سیزن کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں ثانیہ مرزا کی ٹیم نے فتح سمیٹی، کروشین ساتھی میٹ پیوِک کے ساتھ آسٹریلوی اور کیینیڈین حریف کو دو ایک سے شکست دی اور کیرئر میں پہلی بار فائنل فور میں جگہ بنا لی۔

 

بھارتی ٹینس کوئن اس سے پہلے 2015 کی ویمن ڈبلز کی کیٹگری میں چیمپئن بن چکی ہیں، ٹینس سیزن کے آخر پر کورٹس کو گڈ بائے کہنے والی ثانیہ مرزا ریٹائرمنٹ کو فتح کے ساتھ یادگار بنانے کی خواہشمند ہیں۔

error: Content is protected !!