پشاور( سپورٹس رپورٹر)نیشنل بلیک بیلٹ ڈان ٹسٹ میں خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں نے کا میابی حاصل کرلی خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراٹے کے صوبائی ہیڈ کوارٹر TVC گلبہار پشاور میں ان کوچز کو بلیک بیلٹس اور اسناد دی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ مہینے لاہور میں آل پاکستان بلیک بیلٹ ٹسٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ملک بھر سے سینڑوں کے تعداد میں کوچز نے شرکت کی جس میں سے خیبر پختونخوا سے دس رنی ٹیم نے حصہ لیا اور سخت مقابلوں کے کامیابی حاصل کی نتیجہ کے مطابق شہباز خان۔نصیر احمد پشاور۔آنس عالم۔بصیر شباب۔آیاز خان مندنی چارسدہ۔اعجاز الحق دیر۔ عمیر علی سوات بلیک بیلٹ فسٹ ڈان حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
انٹرنیشنل ریفری وچیئر مین خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن ( شیھان) صاحبزادہ الہادی نے کامیاب کھلاڑیوں میں بلیک بیلٹس اور اسناد تقسیم کئیں اس موقع پر صوبائی اسویسی ایسن کے سیکرٹری محمد یاسین یاسر ۔انٹر نشنل پلیئر آمازئی خان ۔خو شید شباب۔خیر الانعام ۔اعزاز اللہ صافی۔داود شنواری عمر گل بھی موجود تھے ۔انہوں نے خطاب میں بتایا کہ آپ لوگوں نے اپنی محنت اور قابلیت سے بلیک بیلٹ حاصل کیا اس لیئے فل کنٹیکٹ مارشل آرٹ کو آگے لیجانے کیلیئے بھر پور کوشش کریں۔