پاکستان ہاکی فیڈریشن نے چوبیس پچیس اور 26 مئی کے ٹرائلز ملتوی کردیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 24 مئی اور 25 مئی کو پنجاب کے اور 26 مئی کو اسلام آباد ,کےپی کے, گلگت بلتستان اور جموں کشمیر کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز جو کہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہونے تھے.ان تمام صوبوں کے ٹرائلز کو عارضی طور پر ملتوی کردیا ہے.بعد ازاں نئی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا.

واضع رہے سندھ کے جونیئر کھلاڑیوں کے ٹرائلز شیڈول کے مطابق 23 مئی کو عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں پی ایچ ایف سیلیکشن کمیٹی کے ممبران اولمپیئن کلیم اللہ خان ,اولمپیئن ناصر علی اولمپیئن ایاز محمود اور اولمپیئن وسیم فیروز کی زیر نگرانی ٹرائلز منعقد ہونگے.

error: Content is protected !!