کرکٹ

نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی نائب کپتان ایمی سیٹرتھویٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی نائب کپتان ایمی سیٹرتھویٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ایمی نے اگلے سیزن کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ پیش نہ کئے جانے پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمی نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے والی کھلاڑی ہیں۔خیال رہے کہ ایمی سیٹرتھویٹ نے نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت بھی کی،انہوں نے نیوزی لینڈ کی جانب سے 111 ٹی ٹوئنٹی اور 145 ون ڈے کھیلے۔

Related Articles

Back to top button