چیف آف ایئر سٹاف خیبرکپ اوپن ٹینس چیمپئن شپ عقیل خان نے جیت لی

پاکستان کے نمبر 1 عقیل خان نے پی اے ایف آفیسرز میس اسلام آباد میں کھیلے گئے فائنل میں محمد شعیب کو 7-5 اور 6-2 سے شکست دے کر 39ویں چیف آف دی ایئر سٹاف خیبر کپ اوپن ٹینس چیمپئن شپ-2022 کی ٹرافی جیت لی۔پی اے ایف کے ترجمان کے مطابق ائیر مارشل حامد رشید رندھاوا ڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (ایڈمنسٹریشن) پاک فضائیہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔بوائز انڈر 18 میں کوالیفائر مہاتیر محمد نے ٹاپ سیڈ سمیع زیب کو سنسنی خیز فائنل میں 6-2 اور 6-2 سے اپ سیٹ کر کے چیمپئن شپ جیت لی۔ انڈر 12 میں حمزہ علی رضوان نے فائنل میچ میں زوہیب افضل ملک کو 4-2 اور 4-1 سے شکست دی۔

مینز ڈبلز فائنل میں عقیل خان اور محمد عابد نے محمد شعیب اور برکت اللہ کو 6-3 اور 7-6 سے شکست دی۔آخر میں مہمان خصوصی نے ونر اور رنر اپ کو ٹرافیاں اور نقد انعامات سے نوازا۔ چیمپئن شپ 20 مئی 2022 کو شروع ہوئی اور آج اختتام پذیر ہوئی۔ٹورنامنٹ میں تمام ٹاپ رینکنگ قومی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

تعارف: newseditor