پہلی پشاور اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد کر رہے ہیں، الیاس آفریدی

خیبر پختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور میں پہلی پشاور اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہےجس میں پشاور،نوشہرہ،چارسدہ،مردان،خیبر،مہمنداور صوابی ڈسٹرکٹ حصہ لے گی۔ الیاس آفریدی چیرمین خیبرپختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے مطابق یہ چیمپئن شپ کیڈٹ ،جونیر اور سینئر کیٹیگریز کے کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا اور یہ چیمپئن شپ 28مئی سے 29مئی تک حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں الیاس آفریدی چیرمین خیبرپختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پشاور میں بے تحاشہ ٹیلنٹ موجود ہے جس کو اجاگر کرنا چاہیے اور انکو حکومتی سپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔ آخر میں انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام تر انتظامات مکمل کیے گئے ہیں اور اس چیمپئن شپ میں 300 سے زیادہ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

error: Content is protected !!