آل پاکستان ویٹرنز میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ ملتوی

فیڈرل باسکٹ بال ایسو سی ایشن نے 30مئی سے شیڈول آل پاکستان ویٹرنز میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا،ٹورنامنٹ 4جون تک اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس کی میزبانی میں ہونا تھا،ایسو سی ایشن اعلامیہ کے مطابق ایونٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ وفاقی دار الحکومت میں جاری سیاسی صورتحال کے پیش کیا گیا ہے،ایونٹ کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا،فیڈرل باسکٹ بال ایسو سی ایشن نے ایونٹ کیلئے بھرپور انتظامات کیے تھے،ایونٹ کے التوا کا فیصلہ انتہائی ناگزیر حالات کی وجہ سے کیا گیا ہے،ٹورنامنٹ کو مناسب تاریخوں میں ری شیڈول کیا جائے گا،حکام کے مطابق ایونٹ کے بروقت اور بھرپور انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں تھیںالتوا کا فیصلہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی ہدایات پر کیا گیا ہے،حکام کے مطابق ایونٹ کے التوا کے فیصلے پر ایسو سی ایشن رنجیدہ ہے،ایسو سی ایشن نے ایونٹ کے انعقاد میں تعاون پر متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

error: Content is protected !!