پاکستان اور سری لنکن ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹیکل کھیلا جائیگا

پاکستان اور سری لنکا کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچکل کراچی میں کھیلا جائیگا، پاکستان کی ٹیم نے سری لنکا کیخلاف پہلے دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کر رکھی ہے اور اب پاکستان کی ٹیم کی نظریں سری لنکن ویمن ٹیم کو سیریز میں کلین سویپ کرنے پر مرکوز ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ اچھی بات یہ ہے کہ سیریز کے اب تک کھیلے گئے دونوں میچوں میں ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں ڈیبیو کرنے والی بائولر طوبیٰ حسن نے شاندار کارکردگی دکھائی جبکہ دوسرے میچ میں عائشہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ دوسرے میچ میں ٹاپ آرڈر کی ناکامی پر تشویش ہے تاہم مجھے امید ہے کہ ہم اس مسئلے پر جلد قابو پا لینگے، ان کا کہنا تھا کہ ٹیم ردھم میں ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ ہمارے پاس اچھا موقع ہے کہ ہم سری لنکا کو کلین سویپ کریں، ادھر سری لنکن ٹیم کی کپتان چماری اتاپتو کا کہنا ہے کہ پہلے دونوں میچوں میں ٹیم کو شکست ہوئی ہے تاہم میں سمجھتی ہوں کہ ٹیم تیسرے میچ میں کم بیک کرسکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ ون ڈے میچوں کی سیریز کے آغاز سے قبل اس آخری ٹی ٹوئنٹی میں جیت حاصل کرکے اعتماد میں اضافہ کریں۔

تعارف: newseditor