انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ برینڈن میکلولم کا کہنا ہے کہ وہ ہر میچ کیلئے بہترین انگلش ٹیم کا انتخاب کریں گے اور ماضی کی ریسٹ اینڈ روٹیٹ پالیسی پر انحصار نہیں کرینگے، اپنے ایک انٹرویو میں برینڈن میکلولم کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے دوران انگلینڈ کی ٹیم میں ریسٹ اینڈ روٹیشن پالیسی کا عمل دخل زیادہ رہا اس کی وجہ کوویڈ 19 بھی تھی، انہوں نے کہا کہ میرے انگلش ٹیم کے حوالے سے پلان مختلف ہیں اور ان پر عمل کرتے ہوئے اسے ایک بہترین ٹیسٹ ٹیسٹ بنائوں گا
چالیس سالہ برینڈن میکلولم کا بطور کوچ پہلا امتحان نیوزی لینڈ کیخلاف جمعرات سے شروع ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہے، اس ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم میں سینئر و تجربہ کار فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن اور سٹیورٹ براڈ کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے، برینڈن میکلولم کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بہت شاندار کارکردگی دکھا رہی ہے تاہم میں سمجھتا ہوں کہ انگلش ٹیم جب ہوم گرائونڈ پر کھیلتی ہے تو اس کی کارکردگی بہت بہترین رہتی ہے اور اس کا فائدہ ہمیں ہوگا۔