ُخیبرپختونخوا روایتی گیمز ، صوابی میں کبڈی کے مقابلے اختتام پذیر

پشاور( سپورٹس رپورٹر)محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام روایتی کھیلوں کے سلسلے میں صوابی میں کبڈی کے مقابلے ختم ہوگئے۔ تحصیل چھوٹا لاہور میں کبڈی کا فائنل مردان اور صوابی کے درمیان کھیلا گیا صوابی نے ہوم گرانڈ اور کراڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 36 کے مقابلے میں 39 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فاتح ٹیم کو 20 ہزار اور رنرز اپ ٹیم کو 10 ہزار روپے انعام دیا گیا

ڈائریکٹر آپریشنز ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس عزیز اللہ جان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس محمد طارق، ڈپٹی ڈائریکٹر جمشید بلوچ، چیف کوچ شفقت اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذاکر اللہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر طارق محمد بھی موجود تھے۔

میچ کو سلطان بری اور ملنگ جان نے سپروائز کیا۔عزیز اللہ جان نے روایتی کھیلوں کی بحالی پر وزیر اعلی محمود خان، سیکرٹری کھیل اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ متعلقہ ایسوسی ایشنز سے ملکر صوبے بھر میں روایتی کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جا رہے ہیں۔

تعارف: newseditor