قومی کرکٹرز شاداب اور حارث رئوف نے کائونٹی کھیلنے کے تجربے کو شاندار قرار دے دیا

قومی کرکٹرز شاداب اور حارث رئوف نے کائونٹی کھیلنے کے تجربے کو شاندار قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ذمے داریاں ادا کرنے کے لئے آل رائونڈر شاداب خان اور فاسٹ بولر حارث رئوف انگلینڈ سے پاکستان روانہ ہوئے۔وطن واپسی سے قبل میڈیا سے مختصر گفتگو میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ ملتان کی گرمی سے کوئی گھبراہٹ نہیں ہے، گرمی تو ہے مگر اس کا عادی ہونا پڑے گا،واپس جا رہے ہیں انشا اللہ اچھی سیریز دیکھنے کو ملے گی۔شاداب خان نے کہا کہ انجری کے باعث تھوڑا پریشر تھا، پی ایس ایل کے بعد میں یہاں بھی کھیلا، میرا مقصد سیریز سے پہلے پریکٹس کرنا تھا، کافی اچھی پریکٹس ہوئی، مشکل کنڈیشن تھی مگر مزا آیا، ہمارا فوکس ابھی اس سیریز پر مرکوز ہے اور انشا اللہ اچھی سیریز کھیلنے کے کوشش کریں گے۔

 

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رف نے دورہ انگلینڈ کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانٹی کرکٹ تھوڑی مشکل ہے یہاں سے بہت سیکھنیکو ملا،فور ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلی، جس کے باعث اچھا تجربہ حاصل ہوا, جس سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ضرور مدد ملے گی۔حارث رئوف کا کہنا تھا کہ بطور پروفیشنل کرکٹر ہمیں ہر طرح کے موسم کے لیے تیار رہنا پڑتا ہے،اپنے ملک کے لیے کھیل رہے ہیں جیسا بھی موسم ہو کھیلیں گے۔یاد رہے کہ حارث رئوف اور شاداب خان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کے لئے قومی سکواڈ مین شامل کیا گیا ہے، کالی آندھی سے میچز آٹھ، دس اور بارہ جون کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

error: Content is protected !!