رواں برس قطر میں شیڈول فیفا ورلڈکپ 2022 میں استعمال ہونے والا فٹبال سیالکوٹ کی فیکٹری میں تیار کرلیا گیا۔ خلیجی ریاست میں ہونے جارہے اس ورلڈکپ کے لیے فٹبال کو الریہلا کے نام سے متعارف کروایا گیا ہے۔سیالکوٹ کی اس فیکٹری کے سی ای او کا کہنا ہے کہ فٹبال جدید ٹیکنالوجی کے مطابق آٹومیٹک مشینری سے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الریہلا فٹبال نومبر میں قطر میں ہونے والے ورلڈکپ میں استعمال ہوگا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فٹبال میں ذیادہ تر استعمال ہونے والا مٹیریل ری۔سائیکل ہے جو ماحول دوست ہوگا۔