انٹر مدارس سپورٹس چیمپئن شپ, بیڈمنٹن کے مقابلے اختتام پزیر، ضلع باجوڑ نے ٹرافی اپنے نام کرلی۔فائنل میچ میں ضلع خیبر کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست دے کر فاتح قرار پائی، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس پیر سید عبداللہ شاہ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوراللہ وزیر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن اعوان حسین ، بیڈمنٹن کوچز حیات اللہ ، ندیم خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ فائنل میں خیبر کی ٹیم کو دو ایک سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلی۔جبکہ اس سے قبل دونوں فائنلسٹ ٹیموں سمیت سب ڈویژن پشاور اور اورکزئی کی ٹیموں نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی پہلے سیمی فائنل میں باجوڑ نے سب ڈویژن پشاور کو دو صفر سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں خیبر نے اورکزئی کو ایک کے مقابلے میں دو پوائنٹس سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔