ریجنل سپورٹس آفس ایبٹ آباد کے زیر اہتمام سمر سپورٹس فیسٹیول

ایبٹ. اباد (سپورٹس رپورٹر)ریجنل سپورٹس آفس ایبٹ آباد کے زیر اہتمام سمر سپورٹس فیسٹیول کے دوسرے روز جمناسٹک کراٹے اور سکواش کے فٹبال کے مقابلے جمناسٹک میں میں ایبٹ آباد وائٹ جمناسٹک اکیڈیمی نے چار گولڈ اور دو سلور میڈلز کے ساتھ پہلی جبکہ نواں شہر جمناسٹک اکیڈیمی نے دوگولڈ ایک سلور ایک برانز کے ساتھ دوسری اور ایبٹ آباد گرین نے ایک گولڈ ایک گولڈ ایک برانز ایک سلور میڈلز کے ساتھ تیسری اور ایبٹ آباد بلیوز نے ایک گولڈ ایک برانز کے ساتھ چوتھی پوزیشن اپنے نام کر لی

ایبٹ آباد وا ئٹ کی جانب سے پریزنٹ ٹائمز سکول اینڈ کالج کے چار طلبائ نے گولڈ میڈل لیکر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا کراٹے میں المصطفے کراٹے نے پہلی جبکہ اباسین کراٹے کلب نے دوسری پوزیشن اپنے نام کر لی سکواش میں لیگ میچز میں ابو بکر صائم طارق مطیب اورشاملان نےسیمی فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ بیڈمنٹن باسکٹ بال رسہ کشی تائیکوانڈو ایتھلیٹکس ٹیبل ٹینس مقابلو ں کا آغاز آج کا آج ہوگا

سکعاش مقابلوں کے مہمان خصوصی طارق محمود نے ان مقابلوں کا افتتاح کیاجبکہ جمناسٹک مقابلوں کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ریجنل سپورٹس آفیسر اجمد زمان اور سابق مینیجر پیسی بی ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم شوکت گل جدون تھے جبکہ ججز کے فرائض شوکت حسین اور علی رضوان نے ابجام دیئے

تعارف: newseditor