آل خیبرپختونخوا فل کنٹکٹ کراٹے چیمپئن شپ اختتام پذیر

پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس نوشہرہ کے تعاون سے حکیم آباد نوشہرہ میں آل خیبرپختونخوا کراٹے اوپن چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگیا، ڈسٹرکٹ ہری پور نے پہلی ، مندنی چارسدہ نے دوسری اور سرفراز سنٹر پشاور نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، چیمپئن شپ میں میں صوبہ بھر سے پندرہ کھلاڑیوں اور تیس آفیشلز نے شرکت کی پینتیس کے جی کے مقابلوں میں شہباز سینٹر پشاور نے طلحہ نے گولڈچارسدہ کے حمزہ خان نے سلور جبکہ شہباز سینٹر کے دلدار اور دیر کے مجیب الرحمان نے برانز میڈل جیتے

پینتالیس کے جی کے مقابلوں میں ہری پور کے عبدالولی نے گولڈ’سرفراز سینٹر پشاور کے نثار احمد نے سلور جبکہ چارسدہ کے معیز احمد اور ٹی وی سی کے عکاش نے برانز میڈل جیتے’55 کے جی کے مقابلوں میں ہری پور کے اول خان نے گولڈ’سرفراز سینٹر کے زبیر احمد نے سلور’ عنایت اللہ اور ضیاء الرحمان نے برانز میڈل اپنے نام کئے ’65 کے جی کی کلاس میں مندنی چارسدہ کے کامران خان نے گولڈ’باغبانان کے محمد آصف نے سلور ‘مندنی کے آفس عالم اور دیر کے عمادالدین نے برانز میڈل جیتے

75 کے جی کی کلاس میں ہری پور کے اراشد خان نے گولڈ’گل رحمان نے سلور’ نوشہرہ کے عبید الرحمان اور ہری پور کے سمیع اللہ نے کانسی کے تمغے جیتے’ اوپن ویٹ کیٹیگری میں ہری پور کے عبدالواحد نے گولڈ’مشتاق نے سلور جبکہ مندنی کے عماد احمد اور ہری پور کے سلیم خان نے یرانز میڈل جیتے’صاحبزادہ الہادی نے سپریم ججز کے فرائض سرانجام دئیے ان کے ہمراہ دس مزید ریفریز نے معاونت کی ‘ڈی ایس او ذکی اللہ ‘خان بابا اور دیگر شخصیات نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

error: Content is protected !!