چیف منسٹر سندھ اور مشیر برائے کھیل ارباب لطف اللہ سندھ کے نوجوانوں میں اسپورٹس کے فروغ میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ۔سید اویس الحسن

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پروفیسر اقبال میموریل ویلفئر ٹرسٹ اور لائیو اسپورٹس کے وفد جسمیں مقصود احمد اور زیڈ ایچ خرم اور میڈیا کواڈینیٹر کاشف احمد فاروقی شامل تھے چیف منسٹرسندھ سید مراد علی شاہ کے مشیر برائے کھیل کے آفس میں سندھ کی اسپورٹس میں موجودہ صورت حال معلوم کرنے کے لیے ان کے پرسنل سیکرٹری سید اویس الحسن سے ملاقات کی ۔سندھ کی مختلف اسپورٹس ایسوسی ایشنز کی کارکردگی اور سندھ کے مختلف اضلاع میں حکومت سندھ کی جانب سے قائم خستہ حال اسپورٹس کمپلیکس کی بہتر ی اور سندھ گیمز کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔اس موقع پر سید اویس الحسن نے کہا کہ چیف منسٹر سندھ سید مراد علی شاہ اور مشیر برائے کھیل ارباب لطف اللہ سندھ کے نوجوانوں میں اسپورٹس کے فروغ میں خصوصی دلچسپی رکھتے اور اسکے بہتری کے لیے کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں اسپورٹس کی متوازی ایسوسی ایشنز کے باعث اسپورٹس کے لیے کام کرنا بہت مشکل ہے ۔اور صوبے میں مختلف کھیلوں کے ایونٹس کے انعقاد کے لیے محکمہ کھیل و نوجوانان امور کے سیکرٹری اختر عنایت بھر گری کی کوشش قابل تعریف ہے ۔اور رہی بات سندھ میں اسپورٹس کے ایونٹس کی تو بتاتا چلوں کہ جنوری سے مسلسل سندھ میں ایونٹس کا انعقاد جاری ہے ۔

 

اس کی مثال جنوری میں ہونے والی چولستان جیپ ریلی ہے۔جسمیں سندھ اور بلوچستان کے 100 سے زائد مرد وخواتین نے حصہ لیا۔ جسکو پوری دنیا نے دیکھا اور سراہا۔اسطرح فیفا کی جانب سے ملک میں فٹبال کی ایکٹویٹی پر پابندی ہے جسکی وجہ سے نوجوان فٹبالر میں کافی مایوسی پائی جاتی تھی اس لیے فٹبال لیگ کا انعقاد کیا گیا جو آپ سب نے دیکھا۔اسکے علاوہ قومی کھیل ہاکی کی پرموشن کے لیے کام جاری ہے اس سلسلے میں پی ایچ ایف ۔کے ایچ اے اور سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن سے رابطے میں ہیں تاکہ سندھ میں کھیل اور کھلاڑیوں فائدہ ہوسکے۔اس کے علاوہ دیگر بے شمارچھوٹے بڑے ایونٹ ہے جو اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی کوششوں سے وقت. مقررہ پر اختتام پزیذ ہوئے۔ جبکہ آج کل قومی سطح کے ایونٹ کی تیاریاں جاری ہے ۔ سید مراد علی شاہ اور ارباب لطف اللہ صاحب کی ذاتی دلچسپی کے باعث سندھ کے ثقافتی کھیل ملاکھڑا کے ایونٹ منعقد کیے گئے اسطرح مارچ کے مہینے میں دو روزہ ایس ایس بی اسپیشل گیمز کا انعقاد کیا گیا جسمیں کراچی کے مختلف22 اسپیشل اسکولز کے تقریباء 800 سے ذائد ایتھلیٹس اور آفشلز نے حصہ لیا۔

 

انہوں نے کہا کہ اسپورٹس کمپلیکس کی بہتری کے لیے کام جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کھیل سندھ کے دروازے ہر رجسٹرڈ ایسوسی ایشن کے لیے کھولے ہیں تاکہ سب کو کام کرنے کا موقع ملے۔اور ساتھ ساتھ ضرورت مند اسپورٹس کی شخصیات کے لیے فنڈز کا صل صلہ بھی جاری ہے ۔ اس موقع پر سید اویس الحسن کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر کے لائیو اسپورٹس کے ایڈیٹر مقصود احمد اور ٹرسٹ کے نائب صدر زیڈ ایچ خرم نے شیلڈ پیش کی اور سندھ کے محکمہ کھیل کے کام کو سراہا۔

تعارف: newseditor