کھیلوں کے حوالے سے اگلے مالی سال کے بجٹ کی تجاویز تیار کر لی گئیں۔وزارت بین الصوبائی رابطے نے ناروال سپورٹس سٹی سمیت 11منصوبوں کے لئے 3685.681 ملین روپے کی تجویز دی ہے جب کہ سندھ ڈویلپمنٹ پلان کے گیارہ منصوبوں کے لئے 1977.313 ملین کی تجویز شامل ہے۔
بائیو مکینکل لیب کے لئے 60 ملین اور ساوتھ ایشین گیمز کی تیاریو کے لئے 430ملین، واہ کینٹ،اسلام آباد ، فیصل آبادپشاور کوئٹہ مظفرآباد اور سوات کی ہاکی ٹرف کے لئے 432ملین کی تجویز ہے۔
پاکستان سپورٹس کمپلیکس کی سڑکوں فٹ پاتھ میں گیٹ سیکورٹی سسٹم اور لینڈ سکیپنگ کے لئے 150ملین اور قلعہ قاسم باغ اسٹیڈیم ملتان کی پپویلین کی تعمیر کے لئے تین ملین تجویز کئے گئے ہیں۔
غیر ملکی کوچز کے لئے پچاس ملین اور کراچی میں سینتھیٹکس ٹریک کے لئے 75ملین نیشنل ٹریننگ پروگرام کے لئے 50ملین کی تجویز ہے۔
اسکردو میں کوکنگ سنٹر کے لئے 20ملین کراچی سپورٹس کملیکس کے تعمیر و مرمت کے لئے 30ملین کی تجویز کیے گئے ہیں۔