نیشنل کیلیفورنیا کپ کا میلہ لوڈائی زلمی نے جیت لیا۔ چمچماتی ٹرافی کے ساتھ دس ہزار ڈالر کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی، فائنل معرکے میں فیلڈ فائٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹورنامنٹ میں اسٹیٹ کی 20 ٹیمیں شریک تھیں۔ لاس اینجلس کے اورینج کاؤنٹی اسٹیڈیم میں کیلیفورنیا کپ میں اسٹیٹ کی بیس ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے ہوئے ٹیموں کی تعداد زیادہ ہونے کے سبب میچز کا انعقاد تین مختلف گراونڈز پر کیا گیا نیشن وائڈ ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے نام بھی پاکستانی کلچر کے مطابق تھے، ایک ٹیم کا نام پاکستان فرسٹ تو دوسری جے ایف کے قلندرز، لوڈائی زلمی، فیلڈ فائٹرز اور کنگ ڈی ماسک کی ٹیمیں قابل زکر تھیں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر عمران اشرف کا کہنا تھا کہ کیلیفورنیا کپ گزشتہ بارہ برس سے منعقد کیا جارہا ہے اور ہر سال ٹیموں کا اضافہ ہوتا جارہا ہے اس مرتبہ بیس ٹیموں کی شرکت سے ٹورنامنٹ کا نقشہ ہی بدل گیا تقریبا پانچ سو پلئرز کی شرکت نے ایونٹ کو چار چاند لگادیئے اور ان میں سے کئی نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئے ہیں
عمران اشرف نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹ کا مقصد محظ ایک کھیل نہیں ہے بلکہ یوں دیار غیر میں کمیونیٹی کا آپس میں میل جول بھی بڑھتا ہے جے ایف کے قلندرز کے آنر جمال خواجہ نے کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کئی عرصے سے کرکٹ کے فروغ کیلئے بے پناہ محنت کررہی ہے خوش آئیند بات یہ ہے کہ اب اس کے نتائج بھی آنا شروع ہوگئے ہیں کیلیفورنیا کپ اس کی ایک کڑی ہے کپ کے 12 ویں ایڈیشن میں دفاعی چیمپئن لوڈائی زلمی نے فیلڈ فائٹر کو یکطرفہ شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا فاتح ٹیم کو دس ہزار ڈالرز کی انعامی رقم بھی ملی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی قائم مقام جنرل کونسل آف پاکستان شیراز عاصم اور سٹی آف آرٹیشیا کے مئیر جناب علی سجاد تاج تھے جنھوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر مہمان خصوصی جناب شیراز عاصم کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی خوشی اور غم میں ہمیشہ ساتھ ساتھ ہے یہ مثبت سرگرمیاں نہ صرف کمیونیٹی کیلئے بلکہ یہاں بسنے والے تمام افراد کیلئے ہے علی سجاد تاج نے کہا کہ یہ ایک خوش آئیند قدم ہے مستقبل میں کمیونیٹی کیلئے اس طرح کے مزید اقدامات کئے جائیں گے.