ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر سرفراز احمد غمزدہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی معروف ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے دنیا سے رخصت ہونے پر غمزدہ ہوگئے۔مختلف سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات کی جانب سے عامر لیاقت کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا، قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی عامر لیاقت کو یاد کرتے ہوئے ان کے حوالے سے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں سرفراز احمد نے عامر لیاقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت بھائی آپ بہت یاد آئیں گے اس کے ساتھ ہی سرفراز احمد نے اپنی پوسٹ میں ٹوٹے ہوئے دل کی ایموجیز بھی شیئر کیں۔

error: Content is protected !!