امریکی جج نے فٹبال سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے خلاف ریپ کی درخواست خارج کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فٹبال سپر اسٹار کے خلاف درخواست نیواڈا کی خاتون نے دائر کی تھی۔خاتون نے الزام لگایا تھا کہ رونالڈو نے 2009 میں لاس ویگاس کے ہوٹل میں زیادتی کی کوشش کی تھی۔خبر ایجنسی کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے خاتون کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کی تھی۔