آسٹریلیا نے رواں سال قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا، آسٹریلیا نے پیرو کو پینلٹیز پر 4 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرایا۔آسٹریلین فٹبال ٹیم قطر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی 31 ویں ٹیم بن گئی۔
پلے آف میں آسٹریلیا کا مقابلہ پیرو سے ہوا، مقررہ وقت میں کوئی ٹیم گول نہیں کرسکی، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔پینلٹی شوٹ آؤٹ میں آسٹریلیا نے پیرو کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دیکر قطر ورلڈ کپ میں اپنی جگہ پکی کرلی۔آسٹریلوی کوچ نے پینلٹی شوٹ آؤٹ سے کچھ دیر پہلے گول کیپر ریڈ مائن کو میدان میں اتارا، جنہوں نے پیرو کی جانب سے لگائی گئی آخری کک روک کر اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔