قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچپن کا خواب پورا کرنا چاہتا ہے کہ وہ اپنی بیٹنگ کی بدولت قومی ٹیم کو دو ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کریں۔غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ امید ہے کہ ان کی غیرمعمولی کارکردگی سے پاکستان کو ورلڈ کپ ااعزاز مل سکتا ہے اور یہ ان کا بچپن کا خواب بھی ہے جو پورا ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر آسٹریلیا میں اکتوبر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور اگلے سال بھارت میں ہونے والے 50 اوور کے ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل نہ کی تو ان کی شاندار فارم بہت کم شمار ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ میں اپنی فارم سے لطف اندوز ہورہا ہوں لیکن اس فارم کے ساتھ میرا بنیادی ہدف اگلے ڈیڑھ سال میں پاکستان کے لیے دو ورلڈ کپ جیتنا ہے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو میں محسوس کروں گا کہ میرے رنز بہت قیمتی ہیں۔