پاکستان کے پاس 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والے 20 سے زائد بائولرز ہیں،ندیم خان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرکے ڈائریکٹر ندیم خان نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت 20 سے زائد بولرز ایسے ملے ہیں جو 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی زیادہ بولنگ کرتے ہیں۔نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے ڈائریکٹر ندیم خان نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ ہائی پرفارمنس سینٹر میں سپیشلائزڈ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کنڈیشنگ کیمپ کا تجربہ کامیاب رہا اب سپیشلائزڈ کیمپ کا منصوبہ بنا رہے ہیں، اس سلسلے کومزید آگے لے کر چلیں گے۔

 

ندیم خان نے بتایا کہ اس وقت 20 سے زائد بولرز ایسے ہیں جو 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ بولنگ کرتے ہیں ،ان فاسٹ بولرز کی عمریں 19 سے 24 برس کے درمیان ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بولرز کے لیے باہر سے ایک ڈویلپمنٹ کوچ کی خدمات حاصل کریں گے، انہیں گروم کیا جائے گا اور اس طرح اگلے 10 برسوں کے لیے پاکستان کی فاسٹ بولنگ کا مسئلہ حل ہو گا۔ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان نے کہا کہ خوشی ہے کہ ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز نے محمد حسنین کے ساتھ کام کیا، ماضی میں ایکشن کی درستگی کے لیے باہر سے کنسلٹنس کی خدمات حاصل کی جاتی تھیں، لیکن اس مرتبہ عمر رشید نے محمد حسنین کے ساتھ کام کیا، ابھی مزید کام کیا جا رہا ہے، کیونکہ محمد حسنین کلئیر تو ہو گئے، لیکن اب انہیں نئے ایکشن کا عادی بنانا ہے۔

تعارف: newseditor