ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم اور پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کیریبین پریمیئر لیگ کی ٹیم سینٹ لوسیا کنگز کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے، ڈیرن سیمی جو 2013 سے سینٹ لوسیا کنگز کے ساتھ ہیں نے گزشتہ سال کپتانی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کنسلٹنٹ اور برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا تھا اس کے علاوہ وہ ٹیم کے کوچ فلاور کے ساتھ مشاورت بھی کرتے تھے، نئی ذمہ داریاں ملنے کے بعد ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ سینٹ لوسیا میرا گھر ہے اور میں اپنے گھر میں ہی رہنا چاہتا ہوں ان کا کہنا تھا کہ یہ میرا پہلے سے منصوبہ تھا کہ کرکٹ کھیلوں یا نہ کھیلوں مگر اپنی ٹیم کے ساتھ منسلک رہوں گا ان کا کہنا تھا کہ میں بے چینی سے اپنے کوچنگ کیریئر کے آغاز کا انتظار کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ میں فرنچائز کے مالک کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔